چوتھے ون ڈے کی آمدن پشاور کے متاثرین کے لیے

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے دو روزہ ون ڈے میچ کی تمام آمدن پشاور میں طالبان کے قتلِ عام کا شکار ہونے والے متاثرین کی امداد کے لیے عطیہ کیا جائیں گے۔

پاکستانی طالبان نے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں منگل کو حملہ کر کے 141 افراد کو ہلاک کر دیا جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوشش کی کہ میچ کو ملتوی کیا جائے مگر اس نے کہا کہ وہ میڈیا کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے مجبور تھے۔

نیوزی لینڈ چوتھا میچ جیتنے میں کامیاب ہوا جس کے بعد سیریز برابر ہو گئی ہے۔

پاکستان نے 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنے اکثر ہوم میچز مشرقِ وسطیٰ میں کھیلے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ’کھلاڑی میچ میں اپنے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کریں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم پاکستان میں کرکٹ دہشت گردی کی وجہ سے نہیں کھیل سکتے اس لیے باہر کھیلتے ہیں اگر ہم دہشت گردوں کو باہر کھیلے جانے والے میچز میں خلل ڈالنے کا موقع دیں گے تو سب ضائع ہو جائے گا۔‘

اسی بارے میں