عامر خان کا پشاور کے متاثرہ سکول کے لیے عطیہ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption عامر خان خان کے اس نیکر کی بیلٹ 24 قیراط سونے کے تاروں سے بنا ہے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کی نیکر پشاور سکول کی تعمیرِنو کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عامر خان خان کے اس نیکر کی بیلٹ 24 قیراط سونے کے تاروں سے بنا ہے۔

عامر حان نے یہ نیکر ڈیون الیگزینڈر کے خلاف میچ میں پہنا تھا جس میں وہ فاتح رہے تھے۔

28 سالہ عامر خان کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت افسوس ناک ہے کہ معصوم بچوں کو مارا گیا۔‘

’میں پشاور کے لیے یہ نیکر عطیہ کرنا چاہتا ہوں تاکہ سکول کی تعمیرِنو اور اس کے اردگرد کے علاقے کی سکیورٹی کے کاموں میں مدد مل سکے۔‘

عامر خان خود مئی میں باپ بنے ہیں اور بی بی سی ریڈیو 5 لائیو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم برطانیہ میں بہت خوش قسمت ہیں یہاں بہت اچھی سکیورٹی ہے۔ یہاں میں اپنی بیٹی کو اس اطمینان سے سکول بھیج سکتا ہوں کہ وہ وہاں محفوظ ہے۔ لیکن پاکستان میں آپ ایسا نہیں کر سکتے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ’یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ پاکستان میں والدین بچوں کو سکول بھیجتے تو ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ واپس بھی آئیں گے یا نہیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption عامر حان نے یہ نیکر ڈیون الیگزینڈر کے خلاف میچ میں پہنا تھا جس میں وہ فاتح رہے تھے

اسی بارے میں