پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی تین وکٹوں سے جیت

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اینڈرسن نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 96 گیندوں میں 81 رنز بنائے

کرائسٹ چرچ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ایک روزہ میچ نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور 82 کے سکور پر اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔

سری لنکا کی پوزیشن کو مستحکم کرنے والے تجربہ کار بیٹسمین جے وردھنے تھے جنھوں نے 107 گیندوں میں 104 رنز سکور کیے۔

جے وردھنے کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز سکور کیے۔

نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب بولر میک کلینیگھن رہے جنھوں نے جے وردھنے سمیت چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

219 کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بھی پہلے چار کھلاڑی 77 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ 63 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ گری۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میککلم تھے جنھوں نے 22 گیندوں میں 51 رن بنائے۔

بی میککلم کے بعد اینڈرسن نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 96 گیندوں میں 81 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے 43 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

سر لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ پہلا میچ تھا۔

اسی بارے میں