بہت زیادہ پوانٹس سے جیتنے پر کوچ دو میچز کے لیے معطل

تصویر کے کاپی رائٹ n
Image caption چنگ نے کہا ’ایرویو ویلی نے فل کورٹ پریس تکنیک استعمال کی۔ اس تکنیک کے تحت دفاعی حکمت عملی ایسے بنائی جاتی ہے کہ دوسری ٹیم کو غلطیاں کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے‘

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ہائی سکول کے کوچ کو اپنی ٹیم کو دوسری ٹیم کو موقع نہ دینے پر اور 2-161 سے گیم جیتنے پر دو گیمز کے لیے معطل کردیا ہے۔

ایرویو ویلی سکول کی لڑکیوں کی باسکٹ بال ٹیم کو بلومنگٹن ہائی کے خلاف پہلے ہاف میں 1-104 کی برتری حاصل تھی جس کے باعث ایرویو ٹیم کے کوچ مائیکل اینڈرسن کو معطلی کی سزا دی گئی۔

اینڈرسن نے مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ’میرے ہاتھ سے گیم نکل گئی تھی۔ مجھے امید نہیں تھی کہ دوسری ٹیم اتنی خراب ہے۔ میں نے دوسرے ہاف میں ناتجربہ کار کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا۔‘

بلومنگٹن ہائی کے کوچ ڈیل چنگ نے کہا کہ اینڈرسن کو معلوم ہے کہ جو اس نے کیا وہ غلط تھا۔

چنگ نے کہا ’ایرویو ویلی نے فل کورٹ پریس تکنیک استعمال کی۔ اس تکنیک کے تحت دفاعی حکمت عملی ایسے بنائی جاتی ہے کہ دوسری ٹیم کو غلطیاں کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔‘

تاہم چنگ نے کہا ’لوگوں کو میری ٹیم کے لیے افسوس نہیں کرنا چاہیے۔ ان کو دوسری ٹیم پر افسوس کرنا چاہیے جو کھیل کو صحیح طریقے سے نہیں کھیل رہی۔‘

اینڈرسن کی ٹیم پچھلا میچ 70 پوائنٹس کی برتری سے جیتی تھی۔

اینڈرسن کو پہلے بھی ایک میچ کی معطلی کی سزا ملی تھی۔

اسی بارے میں