پانچویں ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کی 131 رنز سے جیت

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ہاشم آملہ نے 105 گیندوں میں 133 رنز سکور کیے جبکہ روسو نے 98 گیندوں میں 132 رنز بنائے

سنچورین میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 131 سے شکست ہو گئی ہے۔

بارش کے باعث میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی اور میچ مقررہ 50 اوورز سے کم کر کے 42 اوورز کا کردیا گیا۔

تفصیلی سکور کارڈ

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ہاشم آملہ اور ریلی روسو نے جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم کی۔ ہاشم آملہ نے 105 گیندوں میں 133 رنز سکور کیے جبکہ روسو نے 98 گیندوں میں 132 رنز بنائے۔

ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوک، ڈو پلیسی اور ملر اچھا کھیل پیش نہ کر پائے۔

جنوبی افریقہ نے 42 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز سکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر نے دو اور رسل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز 38 ویں اوور میں 230 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل پہلی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سیمیوئل ہی نصف سنچری سکور کر سکے۔ ان کے علاوہ ڈیونرین نے 43 اور رام دین نے 40 رنز بنائے۔

سیمیولز اور رام دین کے درمیان 91 رنز کی شراکت ہوئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پارنل نے چار، ایبٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسی بارے میں