آسٹریلیا نے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دے دی

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سنگارا نے 100گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کرکٹ ورلڈ کپ کے پول اے کے میچ میں آسٹریلیانے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 376 رنز بنائے ہیں۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے سمتھ، کلارک اور واٹسن نے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ میکسویل نے سنچری بنائی۔

تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کمار سنگاکارا نے 104 رنز کی صورت میں بنایا جبکہ تلکارتنے دلشان نے 62 جبکہ دنیش چندی مل نے 52 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اینجلو میتھیو نے 35 رنز بنائے اور کوئی اور بیسٹمین 20 سے زیادہ سکور نہیں کر سکا۔

آسٹریلیا کی جانب سب سے زیادہ یعنی 3 وکٹیں جیمز فالکنر نے لیں، مچل جانسن اور مچل سٹارک دونوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شین واٹسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

47ویں اوور کی دوسری بال پر سٹارک نے سری لنکا کے ایک اور بیٹسمین سینانائیکے کو پویلین واپس بھجوایا جنہوں نے 7 رنز بنائے تھے اور یوں سری لنکا یہ میچ 64 رنز سے ہار گیا۔

46ویں اوور کی دوسری بال پر فالکنر نے تھرنگا کو آؤٹ کیا جن کا کیچ وارنر نے لیا انہوں نے صرف چار رنز بنائے تھے۔

45ویں اوور کی تیسری بال پر سٹارک نے پسرنہ کو 9 رنز پر آؤٹ کیا۔ سری لنکا کو 32 بالوں پر 72 رنز درکار ہیں اور اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

43 اوورز کے بعد سری لنکا نے 296 سکور بنائے ہیں اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اوپل تھرنگا اور پریرا کریز پر موجود ہیں۔ اب سے کچھ دیر قبل سری لنکا نے 40 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے تھے۔

41ویں اوور کی تیسری گیند پر شین واٹسن نے میتھیوز کو 35 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

دنیش چندیمل نے 22 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد پٹھے میں تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption دلشان نے مچل جانسن کو چھ گیندوں میں چھ چوکے مارے

تھرامنے کو دوسرے ہی اوور میں مچل چانسن نے آؤٹ کیا۔ انھوں نے صرف ایک رن بنایا۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ 135 کے مجموعی سکور پر گری۔ دلشان کو فوکنر نے آؤٹ کیا۔ انھوں نے 60 گیندوں آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز سکور کیے۔

دلشان اور سنگاکارا نےن دوسری وکٹ کی شراکت میں 130 رنز بنائے۔

سری لنکا کا تیسرا کھلاڑی 188 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوا۔ جے وردھنےاپنی ہی کال پر رن آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 22 گیندوں میں 19 رنز بنائے تھے۔

سنگارا جو آسٹریلیا کے لیے بڑا خطرہ بن گئے تھے 107 گیندوں میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کو فوکنر نے آؤٹ کیا جو فوکنر کی دوسری وکٹ تھی۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 19 کے مجموعی سکور پر گری جب وارنر نو رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کو دوسرا نقصان 41 کے مجمموعی سکور پر ہوا جب فنچ 24 گیندوں میں 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کو پراسنا نے آؤٹ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption میکسویل نے جارحانہ بیبٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 گیندوں میں 102 رنز بنائے

ملینگا نے دوسری وکٹ کلارک کی حاصل کی جب انھوں نے کلارک کو 68 پر آؤٹ کیا۔ کلارک نے چھ چوکوں کی مدد سے 68 گیندوں میں 68 رنز بنائے۔

کلارک اور سٹیون کے درمیان 134 رنز کی شراکت ہوئی۔

کلارک کے فوراً بعد سٹیون بھی 87 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 87 گیندوں میں 72 رنز سکور کر کے آؤٹ ہو گئے۔ پریرا نے دلشان کی گیند پر ایک شاندار کیچ پکڑا۔

میکسویل نے جارحانہ بیبٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 52 گیندوں میں 102 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ اس وقت گری جب فوکنر پہلی گیند ہی پر رن آؤٹ ہو گئے۔

ساتویں آؤٹ ہونے والی شین واٹسن تھے۔ شین واٹسن نے 40گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔ ان کو پریرا نے آؤٹ کیا۔

ہیڈن نے صرف گیندوں میں 25 رنز بنائے۔ ان کو میتھیوز نے آؤٹ کیا۔

سٹارک بھی پہلی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے ملنگا اور پریرا نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ میتھیوز، دلشان اور پریسانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption کلارک اور سٹیون کے درمیان 134 رنز کی شراکت ہوئی

آسٹریلیا نے آج کے میچ میں جوش ہیزل وڈ کی جگہ ڈوہرتھی کو دی ہے۔ اسی طرح میچل مارشل کے بجائے شین واٹسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پول اے کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلین ٹیم تیسرے جبکہ اس کے مدمقابل سری لنکن ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا نے اب تک کھیلے گئے چار میچوں میں صرف ایک میں ناکامی کا سامنا کیا تاہم آسٹریلین ٹیم نے چار میں سے دو میں کامیابی اور دو میں ناکامی حاصل کی۔

اسی بارے میں