بھارت کی چھٹی کامیابی، زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption رائنا نے 104 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے

نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور مسلسل چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور جواب میں بھارت نے 48.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بھارت کی جانب سے رائنا نے 104 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے جبکہ دھونی نے 76 گیندوں میں 85 رنز بنائے۔

دونوں کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوئے۔

روہت شرما 16 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

شیکھر دھون صرف چار رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption برینڈن ٹیلر نے 100 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی

رہانے اور ویراٹ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 50 رنز کی شراکت کی۔ تاہم رہانے رن کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے 24 گیندوں میں 19 رنز بنائے۔

ویراٹ کوہلی جو اپنے مخصوص انداز میں جارحانہ بیٹنگ کر رہے تھے کو سکندر رضا نے بولڈ کیا۔ انھوں نے 48 گیندوں میں 38 رنز بنائے۔

اس سے قبل زمبابوے کی پوزیشن کو مستحکم بنانے میں برینڈن ٹیلر کا مرکزی کردار رہا جنھوں نے 110 گیندوں میں 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 138 رنز سکور کیے۔

ٹیلر کے علاوہ ولیمز نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 57 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

بھارت کی جانب سے شامی، یادیو اور شرما نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایشون ایک وکٹ لے سکے۔

میچ کے 28ویں اوور میں شان ولیمز ایشون کی گیند پر انھیں کے ہاتھوں کریز پر ہی کیچ آوٹ ہوگئے۔ انھوں نے 57 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے تھے۔

زمبابوے کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے اور مساکادزار چوتھے اور پھر چبابا اس سے اگلے ہی اوور میں کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بھارت کے فاسٹ بولروں نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی دکھائی ہے

زمبابوے کی تیسری وکٹ 11ویں اوور میں گری جب سولومن میرے نو رنز بنانے کے بعد دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔

بھارت کے لیے محمد شامی، موہت شرما اور امیش یادو نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

زمبابوے کی پانچویں وکٹ 235 کے مجموعی سکور پر گری جب برینڈن ٹیلر کو شرما نے آؤٹ کیا۔ ٹیلر نے 110 گیندوں میں 15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 138 رنز سکور کیے۔

کریگ ارون بھی 27 رنز سکور کر کے شرما کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں اور ایک چوکے مدد سے 15 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔ ان کو شامی نے آؤٹ کیا۔

شامی نے تناشے کو چھ رنز پر آؤٹ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAGES
Image caption زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کے انٹرنیشنل کریئر کا یہ آخری میچ ہے۔

چکابوا کو یادیو نے 10 رنز پر آؤٹ کیا۔

یہ دونوں ٹیموں کا آخری پول میچ ہے جس کے نتیجے سے دونوں ٹیموں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بھارت پہلے ہی دس پوائنٹس سے ساتھ پول بی میں پہلے نمبر پر ہے اور کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے جہاں 19 مارچ کو اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔

دوسری طرف زمبابوے کی ٹیم پانچ میں سے چار میچ ہار کر پہلے ہی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

ورلڈ کپ میں بھارت نے آٹھ مرتبہ زمبابوے کا سامنا کیا ہے جس میں اسے سات میچوں میں کامیابی ملی اور 1999 میں انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ میں زمبابوے نے بھارت کو تین رنز سے شکست دی تھی۔