’مصباح کے نام ایس ایم ایس‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو بھیجا گیا ایس ایم ایس آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

خود مصباح الحق بھی اس پیغام سے خاصے جذباتی دکھائی دیتے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی تصویر کے ساتھ ایک پیغام انہیں اپنے ایک پرستار کی جانب سے موصول ہوا جس سے انہوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ بچہ پوری قوم کی نمائندگی کررہا ہے جو پاکستانی ٹیم پر نظریں لگائے بیٹھی ہے کہ یہ ٹیم ان کی توقعات پر پورا اترے گی اور جیت کر خوشی دے گی۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے کہ قوم کی توقعات پر پورا اترے۔

یہ جذباتی ایس ایم ایس ملنے کے بعد مصباح الحق نے بھی ایک پیغام پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو بھیجا جس میں انہوں نے لکھا کہ چونکہ پوری پاکستانی قوم بے پناہ توقعات کے ساتھ ٹیم کی طرف دیکھ رہی ہے تو ہمیں بھی سو فیصد کارکردگی دکھانی چاہیے تاکہ ہمیں یہ کسک نہ رہ جائے کہ ہماری طرف سے کوئی کمی رہ گئی۔

اسی بارے میں