ورلڈ کپ کے فائنلز میں کیا کیا ہوا؟

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سری لنکا کےکپتان ارجنا راناٹنگا نے 1996 میں لاہور میں مرحوم وزیر اعظم بینظیر بھٹو سے ٹرافی وصول کی

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جانے والا یہ گیارہواں عالمی کپ ہے اور اتفاق سے فائنل بھی انہی دو میزبان ملکوں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

اب تک کھیلے گئے دس ورلڈ کپ کے فائنل مقابلوں کے نتائج اس طرح رہے ہیں۔

1975: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو سترہ رنز سے شکست دی۔

مین آف دی میچ ۔ کلائیو لائیڈ ( ویسٹ انڈیز )۔

1979: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو بانوے رنز سے شکست دی۔

مین آف دی میچ ۔ ویوین رچرڈز ( ویسٹ انڈیز )

1983: بھارت نے ویسٹ انڈیز کوتینتالیس رنز سے ہرادیا۔

مین آف دی میچ ۔ مہندر امرناتھ ( بھارت )۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سب سے پہلا ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز نے جیتا

1987: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سات رنز سے ہرا دیا۔

مین آف دی میچ۔ ڈیوڈ بون ( آسٹریلیا )۔

1992: پاکستان نے انگلینڈ کو بائیس رنز سے شکست دی۔

مین آف دی میچ ۔ وسیم اکرم ( پاکستان )۔

1996: سری لنکا نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

مین آف دی میچ۔ اروندا ڈی سلوا ( سری لنکا )۔

1999: آسٹریلیا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

مین آف دی میچ۔ شین وارن ( آسٹریلیا )۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Allsport
Image caption بھارت نے 1983 میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ جیتا

2003: آسٹریلیا نے بھارت کو ایک سو پچیس رنز سے ہرا دیا۔

مین آف دی میچ ۔رکی پونٹنگ ( آسٹریلیا )۔

2007 : آسٹریلیا نے سری لنکا کو ترپن رنز سے شکست دی۔

مین آف دی میچ ۔ ایڈم گلکرسٹ ( آسٹریلیا )۔

2011: بھارت نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

مین آف دی میچ ۔ مہندر سنگھ دھونی ( بھارت )۔