اینڈی مرے 500 میچز جیتنے والے پہلے برطانوی

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اینڈی مرے کے خیال میں وہ 500ویں جیت کو محرک کے طور پر استعمال کرکے بڑا ہدف سامنے رکھ سکتے ہیں

برطانوی ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے کیون اینڈرسن کو شکست دے کر اپنےکریئر کی 500 ویں جیت حاصل کی۔

وہ اس سنگ میل کو عبور کرنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے۔

عالمی درجہ بندی میں تیسرے مقام پر موجود مرے نے جنوبی افریقہ کے اینڈرسن کو تین سیٹوں میں 4-6، 6-3، 3-6 سےشکست دے کر میامی اوپن کے کوارٹرفائنل میں پہنچے۔

اس جیت کے ساتھ دنیائے ٹینس کے گرینڈ سلیم اور اوپن عہد میں اینڈی مرے 500 جیت حاصل کرنے والے 46 ویں کھلاڑی بن گئے۔ 500 بار جیت کا سنگ میل حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں میں سے صرف نو کھلاڑی ابھی بھی ٹینس کھیل رہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption مرے نے یہ جیت 10 سال سے ذرا کم مدت میں حاصل کی

سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ اینڈی مرے نے اپریل سنہ 2005 میں اپنے پیشہ ورانہ کریئر کا آغاز کیا تھا اس طرح انھوں نے یہ کارنامہ دس سال سے ذرا کم وقفے میں انجام دیا۔

مرے نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا کہ میامی میں 500 ویں کامیابی سے ہم کنار ہونا ’بہت مناسب ہے کیونکہ وہ یہاں تربیت کے لیے زیادہ تر وقت گذارتے ہیں۔

انھوں نے کہا: ’میں اس کورٹ پر گذشتہ کئی برسوں کے دوران بہت سی تکلیفوں سے گذرا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں اس جیت کو محرک کے طور پر استعمال کرکے مزید میچز جیت سکتا ہوں۔ میرے خیال سے یہ میرا آخری میچ نہیں۔

’کسی کے کریئر کو جانچنے کے کئی طریقے ہو سکتے ہیں لیکن 800 سے 900 تک ميچز جیتنا شاذو نادر اور مشکل امر ہوتا ہے۔ اس لیے یہ جیت آپ کو یہ حوصلہ دیتی ہے کہ اس ہدف پر نظر رکھیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption راجر فیڈرر نے 1012 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ جوکووچ نے 625

بہر حال موجودہ دور کے کھلاڑیوں میں 33 سالہ راجر فیڈرر سب سے آگے ہیں۔ انھوں نے مجموعی طور پر 1012 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سر فہرست پانچ بار یوایس اوپن جیتنے والے جیمی کونرز لا نام سب سے اوپر ہے جن کی مجموعی کامیابیوں کی تعداد 1235 ہے۔

موجودہ کھلاڑیوں میں رفیئل ندال نے 721 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے تو نوواک جوکووچ نے 625 میچز جیت رکھے ہیں۔

اب مرے کا مقابلہ آسٹریلیا کے 21 سالہ ڈومنک تھیئم سے ہوگا۔

اسی بارے میں