سعید اجمل کی واپسی، کئی نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سیعد اجمل اپنا ایکشن کلیئر کرانے کے بعد ایک بار ٹیم کا حصہ بنے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دورہ بنگلہ دیش کے لیے چند نئے کھلاڑیوں کو بھی سکواڈز میں شامل کیا گیا ہے جن میں سمیع اسلم، محمد رضوان، بابر اعظم اور مختار احمد شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نومنتخب چیف سلیکٹر ہارون رشید نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرکٹ ٹیموں کا اعلان کیا۔

تقریباً آٹھ ماہ کے طویل عرصے کے بعد آف سپنر سعید اجمل کو تینوں فارمیٹس کے لیے انتخاب کیا گیا ہے جبکہ محمد حفیظ اور جنید خان کی بھی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باعث ناصر جمشید اور عمر اکمل کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ احمد شہزاد کو صرف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کیاگیا ہے۔

ورلڈ کپ کے دوران ان فٹ ہونے والے فاسٹ بالر محمد عرفان کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

دورہ بنگلہ دیش کے لیے چند نئے کھلاڑیوں کو بھی سکواڈز میں شامل کیا گیا ہے جن میں سمیع اسلم، محمد رضوان، بابر اعظم اور مختار احمد شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption 19 سالہ اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم گذشتہ برس ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں

ون ڈے سکواڈ میں کپتان اظہر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، حارث سہیل، صہیب مقصود، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل اور سہیل خان شامل ہیں۔

ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان مصباح الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، سمیع اسلم، اسد شفیق، اظہرعلی، یونس خان، حارث سہیل، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان اور راحت علی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کپتان شاہد آفریدی، محمد حفیظ، احمد شہزاد، سرفراد احمد، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، محمد رضوان، سعید اجمل، سہیل تنویر، سعد نسیم، وہاب ریاض، عمر گل اور جنید خان شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پہلی بار ٹیسٹ سکواڈ میں شامل بابر اعظم بھی انڈر 19 ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں

ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ میں شامل بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے19 سالہ اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم گذشتہ برس ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ ڈومیسٹک سطح پر انھوں نے نیشنل بنک آف پاکستان اور بلوچستان واریئر کی طرف سے کھیلنے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے 21 فرسٹ کلاس میچوں میں 1318 رنز بنائے ہیں جن میں 5 سینچریاں بھی شامل ہیں۔

دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے 20 سالہ بیٹسمین بابر اعظم بھی پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا پہلی بار حصہ بننے والے22 سالہ مختار احمد کا ڈومیسٹک سطح پر بطور اوپننگ بیٹسمین کھیلتے ہیں۔

نئے کھلاڑیوں میں 22 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز میں اضافی وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں