انگلینڈ کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انگلینڈ کے بلے باز کک نے دوسری اننگز میں 59 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے

انگلینڈ نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ نے سال 2012 کے بعد پہلی بار اپنے ملک سے باہر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سینٹ جارج گرینیڈا میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری روز انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 143 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کے بلے باز روٹ کو پہلی اننگز میں 182 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سیمولز کی سنچری کے باوجود ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا ہے اور 299 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں روٹ کے 182 رنز کی بدولت 464 رنزبنائے۔

ویسٹ انڈیز دوسری اننگز میں 307بنا سکا اور یوں میچ کے آخری روز انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 143 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بولنگ کے شعبے میں انگلینڈ کے اینڈرسن نے دونوں اننگز میں 6، معین علی نے چار اور براڈ نے بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب دونوں اننگز میں بشو چار وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں