پاکستان کی عمدہ بیٹنگ، برتری 205 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption محمد حفیظ نے 21 چوکوں کی مدد سے 200 رنز بنائے ہیں۔ یہ ان کے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری ہے

کھلنا میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 537 رنز بنائے ہیں۔ اسد شفیق 51 اور سرفراز احمد 51 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن محمد حفیظ نے اپنے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی۔ محمد حفیظ 224 رنز اور یونس خان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے روز پاکستان کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اظہر علی 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے روز کا کھیل، تصاویر

اظہر علی اور محمد حفیظ کی شراکت میں 227 رنز بنے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 339 رنز پر گری جب یونس خان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چوتھی 402 کےمجموعی سکور پر گری جب محمد حفیظ ڈبل سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق 468 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ اور یونس خان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔

اس سے پہلے کھلنا ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف 332 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 14 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جو تمام کے تمام پاکستان نے جیتے ہیں۔

اسی بارے میں