لارڈز ٹیسٹ تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کے 74 پر دو آوٹ

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ولیمسن نے 15 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بنائے

لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 74 رنز بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آوٹ ہیں۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں انگلینڈ پر 134 رنز برتری حاصل کر لی تھی۔

میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 523 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کو اپنی دوسری اننگز کے ابتد میں نقصان اٹھانا پڑا ہے اور 25 کےمجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کی اننگز میں اہم کردار مڈل آرڈر بیٹسمین کین ولیمسن کی سنچری کا رہا جنہوں نے 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

سنیچر کو نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 337 رنز پر راس ٹیلر کی صورت کی گری۔ انھوں نے 62 رنز بنائے اور براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

مجموعی سکور پر 66 رنز کے اضافے پر نیوزی لینڈ کی چوتھی اس وقت وکٹ گری جب کپتان میکلم42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اب تک ٹیم کی پہلی اننگز میں بلے باز ولیمسن 132 رنز بنا کر نمایاں ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 389 رنز بنائے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption معین علی نے تین وکٹیں حاصل کیں

اس سے پہلے جمعے کو میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 148 رنز بنائے۔

تاہم اس موقع پر پہلے گپتل اور پھر لیتھم یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔

گپتل 70 رنز بنانے کے بعد سٹوئرٹ براڈ کی وکٹ بنے جبکہ لیتھم کو معین علی نے 59 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔

دوہرے نقصان کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم دباؤ میں نہیں آئی اور کین ولیمسن اور راس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لیے مزید 155 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر دی۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد جو روٹ نے 11 چوکوں کی مدد سے 98 اور بین سٹوکس نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 92 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ بٹلر اور معین علی نے بھی نصف سنچریاں بنا کر میزبان ٹیم کو بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں