لیڈز ٹیسٹ کا پہلا دن انگلش بولروں کے نام

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption جمعے کو شروع ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی

لیڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنا لیے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر میٹ ہینری اور مارک گریگ کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف دو رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گر گئیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے لیوک رونچی اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 88 اور 84 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹوارٹ براڈ نے تین جبکہ جیمز اینڈرسن اور مارک وڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلے دن کے کھیل کی خاص بات انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈرسن کی ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں تھیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 400 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے برطانوی اور عالمی سطح پر 12ویں کھلاڑی ہیں۔

جیمز اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن مارٹن گپٹل کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل

کیں۔

جمعے کو شروع ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں