بارسلونا کلب نے چیمپیئنز لیگ ٹائیٹل جیت لیا

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption مڈ فیلڈر ریکوٹیچ نے میچ کےابتدائی منٹوں میں پہلا گول کے ٹیم بارسلونا کو برتری دلوائی

مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے اطالوی کلب یوونٹس کو چیمپیئنز لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہرا کر پانچویں بار ٹائیٹل جیت لیا۔ بارسلونا نے پچھلے چھ برسوں میں تین چیمپیئنز لیگ ٹائیٹل جیتے ہیں۔

جرمنی کے شہر برلن کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے مقابلےمیں بارسلونا میچ کے چوتھے منٹ میں اس برتری حاصل کر لی جب برسلونا کلب کے مڈ فیلڈر راکوٹیکچ نے آندرے اینیستا کے پاس پر گول کر دیا۔

بارسلونا نے میچ کے ابتدائی منٹوں حاصل کی گئی برتری کو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رکھا۔ البتہ میچ کے دوسرے ہاف میں یوونٹس کے الوارو موراٹا نے گول کر کےمیچ کو دلچسپ بنا دیا۔ یوونٹس نے میچ کو برابری پر لانے کے بعد بارسلونا کےگول پر متعدد حملے کیے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ لوئیس سواریز نے دوسرا ہاف میں گول کر کے بارسلونا کو برتری دلوا دی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں نیمار نے بارسلونا کا تیسرا گول سکور کر کے ٹیم کی برتری ناقابل شکست بنا دیا۔

بارسلونا نے 2015 سیزن میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور تین ٹائٹل جیتے۔

بارسلونا کی فتح میں لیونل، میسی، لوئیس سواریز اور نیمار نے اہم کردار ادا اور پورے سیزن میں کوئی کھلاڑی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔

یورگوائے سے تعلق رکھنے والے لوئس سواریز نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں اٹلی کے کھلاڑی کو کاٹنے کی سزا کے طورگیارہ میچوں میں حصہ نہیں لے سکے لیکن جب سے میدان میں اترے ہیں انھوں نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

یوونٹس کلب نے دوسرے ہاف کے شروع میں گول کر کے میچ کو برابری پر لا کھڑا کیا لیکن لوئس سواریز نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری کو بحال کیا ۔ میچ کے اختتامی لمحات میں نیمار نے تیسرا گول کر دیا۔ لیونل میسی اس میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP