اوول: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption راس ٹیلر نے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

اوول میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 398 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو 46 اوورز میں 379 رنز کا ہدف دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 46 اوورز میں 365 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے ہیلز اور مورگن نے عمدہ بیٹنگ کی۔

ہیلز نے 49 گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ ان کو سینٹنر نے آؤٹ کیا۔

مورگن نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 47 گیندوں میں 88 رنز بنائے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کلم نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بیٹسمینوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات روس ٹیلر اور کین ویلیمسن کی شاندار بیٹنگ تھی۔

دونوں بیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 121 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 119 جبکہ کین ویلیمسن نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 93 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے دو جبکہ سٹیون فن، کرس جارڈن، لیم پلنکٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعے کو کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دے تھی۔

اسی بارے میں