بھارت کے بعد بنگلہ دیش کی اننگز بھی بارش سے متاثر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption بدھ کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا

فتح اللہ میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے پر بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لیے ہیں۔

بنگلہ دیش کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مذید 351 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

بارش سے متاثرہ اس میچ کے چوتھے دن بارش کی وجہ سے کھانے کے بعد کا کھیل ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔

اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن چائے کے وقفے کے بعد بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا تھا اور بارش ہی کی وجہ سے میچ کا دوسرا دن ضائع ہو گیا تھا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور امراؤ قیس نے اننگز کا آغاز کیا۔

بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 27 رنز کے مجموعی سکور پر تیم اقبال 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی جانب سے ایشون نے دو جبکہ ہربھجن سنگھ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت نے 462 رنز چھ کھلاڑی کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

بھارت کی جانب شیکھر دھون نے 23 چوکوں کی مدد سے 173 جبکہ مرلی وجے نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 150 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے چار اور جبیر حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بدھ کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں