ڈھاکہ: تیسرے ایک روزہ میچ میں بھارت فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بنگلہ دیش نے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز دو ایک سے جیت لی ہے

ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ بھارت نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دے دی ہے۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 240 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

بنگلہ دیش کی جانب سے شبیر رحمان نے چھ چوکوں کی مدد سے 43 جبکہ سومیا سرکار نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سریش رائینہ نے تین، ایشون اور کلرنی نے دو دو جبکہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔ شیکھر دھون نے دس چوکوں کی مدد سے 75 اور مہندر سنگھ دھونی نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مشرف مرتضیٰ نے تین، مستفیض الرحمان نے دو اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے سریش رائینہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں