عالمی ہاکی لیگ: پاکستان اور فرانس کا میچ برابر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان نے صرف پولینڈ کو ہرایا ہے

بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری عالمی ہاکی لیگ میں پاکستان اور فرانس کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دو دوگول سے برابر رہا۔

دونوں ٹیموں نے کھیل کے پہلے کوارٹر میں گول کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں کو ہی اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں فرانس نے ایک اچھی موو بنائی اور اس کے نتیجے میں سائمن مارٹن نے اپنے ملک کی جانب سے پہلا گول کیا۔ دوسرا کوارٹر ختم ہونے سے تین منٹ پہلے پاکستان کو گول کرنے کا اچھا موقع ملا لیکن پاکستانی ٹیم اس کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔

دوسرے کوارٹر کے اختتام پر فرانس کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ فرانس کی جانب سے دوسرا گول چارلس میسن نے کیا۔

پاکستان کے وقاص شریف اور محمد دلبر نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان اپنے پول میں تیسرے نمبر پر ہے اور کوراٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلے پول بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے ہو گا۔

خیال رہے کہ سنہ 2016 میں ہونے والے ریو اولمپکس میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کے لیے یہ ٹورنامنٹ آخری موقع ہے۔

پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں جس میں سے اسے دو میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔

پاکستان نے اپنا تیسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا جو کہ دو دو گول سے برابر رہا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست ہوئی تھی جبکہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں