برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز فی الحال ایک ، ایک سے برابر ہے

برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ نے 121 کا مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ائین بیل اور جو روٹ نے بالترتیب 65 اور 38 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل سٹارک اور ہیزل ووڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر نیول اور مچل جانسن نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 265 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں اوپنر ڈیوڈ وارنر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر کھڑے رہنے میں ناکام رہا اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

وارنر نے 62 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سٹیون فن نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ایک موقع پر آسٹریلیا کی چھ وکٹیں صرف 111 رنز پر گر گئی تھیں لیکن ساتویں وکٹ کے لیے پیٹر نیول اور مچل جانسن کی 42 رنز کی اہم شراکت نے آسٹریلیا کو اننگز کی شکست کے خطرے سے بچایا۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سٹیون فن نے چھ جبکہ جیمز اینڈرسن اور سٹوئرٹ براڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلش ٹیم جمعرات کو دوسرے سیشن میں اپنی پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کو اس سکور تک پہنچانے اور پہلی اننگز میں 145 رنز کی برتری دلوانے میں جو روٹ اور معین علی کی نصف سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔

روٹ نے 63 اور معین نے 59 رنز کی اننگز کھیلیں۔ معین علی نے آٹھویں وکٹ کے لیے سٹوئرٹ براڈ کے ساتھ مل کر بھی 67 رنز کی شراکت قائم کی۔

واضح رہے پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز فی الحال ایک، ایک سے برابر ہے۔

کارڈف میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 169 رنز سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی۔

اس کے بعد لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔

اسی بارے میں