واورینکا کی گرل فرینڈ کے خلاف کلمات پر آسٹریلوی کھلاڑی کو جرمانہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption فرنچ اوپن کے فاتح واراینکانے نک کی جانب سے ایسے کلمات کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا تھا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے کھلاڑی نک کرگوس کو میچ کے دوارن حریف کھلاڑی سٹین واورینکا پر جملے کسنے کے جرم میں دس ہزار ڈالر کا جرمانہ ہوا ہے۔

کینیڈا کے شہر مونیٹریال میں جاری روجر کپ کے ایک میچ کے دوران نک کرگوس نےحریف کھلاڑی سوئیزرلینڈ کے سٹین واورینکا کی گرل فرینڈ کے بارے میں ’نازیبا کلمات‘ ادا کیے تھے۔

آسٹریلیوی کھلاڑی کی جانب سے عالمی رینکنگ میں پانچوایں نمبر کے کھلاڑی واراینکاکی گرل فرینڈ کے بارے میں ٹینس کورٹ میں ادا کیے گئے الفاظ مائیکرو فون کے ذریعے سنے گئے۔

جس کے بعد فرنچ اوپن کے فاتح واراینکانے نک کی جانب سے ایسے کلمات کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا اور انھوں نے ُآسٹریلیا سے کہا کہ وہ نک کرگوس کو سزا دیں۔

جس کے بعد نک نے کہا کہ ’میں نے جذبات میں آ کر یہ کلمات ادا کیے اور جو میرے اپنے لیے بھی ناقابل قبول ہیں۔‘

انھوں نے کہا کے واراینکاسے ذاتی طور پر معافی مانگنے کے علاوہ وہ باضابطہ طور پر بھی معافی مانگنا چاہتے ہیں۔ ’میں اپنے فعل کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور جو ہوا اُس پر شرمندہ ہوں۔‘

اے ٹی پی ٹینس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انھوں نے نک کرگوس کو زیادہ سے زیادہ جرمانہ کیا ہے لیکن یہ معاملہ ابھی تک زیر غور ہے اس میں ’مزید سزا‘ بھی ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں