سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں بھارت کے 375 رنز کے جواب میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پانچ رنز بنائے تھے۔

اس طرح سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے ابھی مزید 187 رنز درکار ہیں اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر دھمیکا پرساد اور کمارا سنگاکارا کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی سری لنکا کا آغاز بہتر نہ تھا اور صرف ایک رنز پر ہی دونوں اوپنرز آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے آف سپنر آر ایشون اور لیگ سپنر امت مشرا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا اوردونوں بلے بازوں کے تیسری وکٹ کی شراکت میں 227 رنز کی مدد سے بھارت اپنی پہلی اننگز میں 375 رنز بنا نے میں کامیاب ہوا۔

وراٹ کوہلی نے 191 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 103 اور شیکھر دھون نے 271 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے۔

وریدھمن ساہا نے بھی نصف سنچری سکور کی اور 60 رنز بنا کر پرادیپ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption شیکھر دھون اور وراٹ کوہلی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 227 رنز بنائے

سری لنکا کا جانب سے تھریندو کوشل نے پانچ اور نووان پرادیپ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ میتھیوز اور پرساد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے لوکیش راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 28 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔

میچ کے پہلے دن بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 183 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز نے 64 اور چندی مل نے 59 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 46 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں۔

سری لنکا میں اپنی آخری سیریز کھیلنے والے تجربہ کار بلے باز کمارا سنگاکارا صرف پانچ رنز ہی بنا سکے۔

بھارتی ٹیم اس سیریز میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

اسی بارے میں