چیمپیئنز لیگ میں انگلش ٹیموں کو کیا ہوا؟

چیمپیئنز لیگ میں آرسنل اور چیلسی کی ٹیموں کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس طرح لگتا ہے کہ ان کی کامیابی کے دن اب دور ہوتے جا رہے ہیں۔

پریمیئر لیگ کی دو اچھی ٹیموں کو اب تک چھ میں سے پانچ میچوں میں شکست ہو چکی ہے۔

دوسری جانب مانچیٹسر سٹی اور مانچیسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں بدھ کو اپنا دوسرا میچ کھیلیں گی۔ اس سے پہلے دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔

سنہ 2003، 2004 اور سنہ 2011، 2012 کے دوران کھیلی جانے والی چیمپیئنز لیگ میں انگلش ٹیموں کی گروپ سٹیج کے دوران شکست کی تعداد پانچ تھی۔

سنہ 2006 میں آرسنل کو بارسلونا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سنہ 2007 میں اے سی میلان نے لیورپول کو ہرایا تھا۔

مانچیسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیمیں سنہ 2007 کی چیمپیئنز لیگ میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی تھیں۔

ماسکو میں سنہ 2008 میں کھیلی جانے والی چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں مانچیسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو شکست دی تھی جبکہ لیور پول اور آرسنل نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

موجودہ چیمپیئنز لیگ میں انگلش فٹبال کلبوں کی جیت کی شرح 17 فیصد رہی جو کہ سنہ 1995، 1996 کے بعد بدترین ہے۔

آج سے 20 برس قبل سنہ 1995، 1996 میں بھی انگلش فٹبال کلبوں کی جیت کی شرح 17 فیصد رہی تھی۔

سنہ 2008، 2009 کے گروپ سٹیج مقابلوں میں جب پریمیئر لیگ کی نمائندگی مانچیسٹر یونائیٹڈ، چیلسی، آرسنل اور لیور پول کے پاس تھی تو اس وقت تین انگلش ٹیموں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

اس عرصے کے دوران کھیلے جانے والے گروپ سٹیج مقابلوں میں انگلش ٹیموں کو صرف دو مقابلوں میں شکست ہوئی تھی۔

اسی بارے میں