گال ٹیسٹ: کرونارتنے اور چندی مل وکٹ پر جم گئے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

ویسٹ انڈیز کے خلاف گال میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکن بلے بازوں نے ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بدھ کو سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنا لیے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور بورڈ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

سری لنکا کی جانب سے کرونارتنے نے اچھی بیٹنگ کی ہے اور سنچری بنائی۔ جب کھیل ختم ہوا تو کریز پر ان کا ساتھ دنیش چندی مل دے رہے تھے جو نصف سنچری بنا چکے ہیں۔

سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو 56 رنز کی شراکت کے بعد اسے پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ وکٹ کوشل سلوا کی تھی جن کا کیچ روش کی گیند پر دنیش رام دین نے پکڑا۔ وہ 17 رن بنا سکے۔

دوسری وکٹ کے لیے تھریمانے اور کرونارتنے کے درمیان 46 رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ بشو نے کیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھلیلا جا رہا ہے۔

دنیش رام دین کی جگہ جیسن ہولڈر کو ویسٹ انڈیز ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور ان کی کپتانی میں یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

سری لنکا کی ٹیم کے کپتان انجیلو میتیھوز ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے آخری بار اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

اکتوبر سے نومبر تک چلنے والے ایک ماہ کے اس دورہ کے درمیان ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کے ساتھ ساتھ تین ون ڈے میچ اور سب سے آخر میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گي۔

اسی بارے میں