انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹیون فن ان فٹ ہو کر وطن واپس

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انگلینڈ نے فن کے متبادل کے طور پر کرس جورڈن کو ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈز میں شامل کیا ہے

انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹیون فن ان فٹ ہو کر وطن واپس جا رہے ہیں۔

سٹیون فن کے بائیں پیر کے پنجے میں تکلیف ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انھیں علاج اور فٹ ہونے کےلیے کچھ وقت درکار ہو گا لہٰذا انھیں وطن واپس بھیجا جا رہا ہے۔

26 سالہ فن نے 26 ٹیسٹ میچوں میں ایک سو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

انگلینڈ نے فن کے متبادل کے طور پر کرس جورڈن کو ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈز میں شامل کر لیا ہے جنھوں نے آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 21 اور 24 ون ڈے میچوں میں 39 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس سیریز میں پاکستانی ٹیم بھی فٹنس مسائل سے دوچار رہی ہے۔ بیٹسمین اظہرعلی پیر میں زخم اور یاسر شاہ کمر کی تکلیف کے سبب پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تاہم پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کو یقین ہےکہ یہ دونوں کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ تک فٹ ہو جائیں گے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 22 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں