یونس اور میانداد کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا: ظہیر عباس

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں

پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد اور یونس خان دونوں عظیم بیٹسمین ہیں اور بڑے کرکٹروں کا کبھی بھی موازنہ نہیں کیا جاتا۔

ظہیر عباس نے جو اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں، کہتے ہیں کہ رنز بتا دیتے ہیں کہ بیٹسمین کتنا بڑا ہے۔ کتابوں میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ کس بیٹسمین نے کتنے رنز کیے کوئی یہ نہیں دیکھے گا کہ یہ رنز کس وکٹ پر اور کس طرح کیے۔

پاکستان کا عظیم ترین بلےباز کون؟

یونس خان کا ریکارڈ توڑ چھکا

ظہیرعباس نے کہا کہ یونس خان کا پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ ایک بڑا کارنامہ ہے جس پر ہمیں فخر کرنا چاہیے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ہمیں یونس خان پر فخر کرنا چاہیے: ظہیر عباس

ظہیرعباس نے کہا کہ یونس خان اس وقت اپنے کرئیر کے اہم موڑ پر ہیں اور ان کی موجودہ فارم بتا رہی ہے کہ وہ بڑی آسانی سے دس ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ مکمل طریقے سے بحال ہو اور بڑی ٹیمیں بھی وہاں جا کر کھیلیں کیونکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی پاکستان کو بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔

نوجوان کرکٹر اپنے ہیروز کو اپنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

انھوں نے یہ سنگِ میل منگل کو انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن معین علی کو چھکا لگا کر عبور کیا۔

اسی بارے میں