ابوظہبی میں انگلینڈ کو پاکستان پر 46 رنز کی برتری

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کپتان الیسٹر کک نے اپنی تیسری ڈبل سینچری مکمل کی ہے جبکہ ان کے ساتھ کریز پر جو روٹ موجود ہیں

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف انگلش بلے بازوں کی عمدہ بلے بازی کا سلسلہ چوتھے دن بھی جاری رہا۔

جمعے کو انگلینڈ 569 رنز بنا کر پاکستان پر پہلی اننگز میں 46 برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے تاہم اس دوران اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

چوتھے دن کے کھیل کی تصاویر

پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پر خصوصی ضمیمہ

انگلش اننگز کی خاص بات کپتان الیسٹر کک کی ڈبل سنچری رہی۔

انھوں نے اپنے کریئر کی تیسری ڈبل سینچری میں 18 چوکے لگائے اور 263 رنز بنانے کے بعد شعیب ملک کی دوسری اور انگلینڈ کی ساتویں وکٹ بنے۔

اس میچ میں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے نو ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption راحت علی نے میچ کے چوتھے دن کے کھیل میں پہلی وکٹ حاصل کی

چوتھے دن کھیل کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم اس وقت کک کو آؤٹ کرنے کے موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکی جب وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ان کا کیچ چھوڑ دیا۔

دن کی پہلی وکٹ 426 کے سکور پر گری جب راحت علی کی گیند پر جو روٹ سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 85 رنز بنائے۔

پانچویں وکٹ بیئرسٹو کی تھی جنھیں وہاب ریاض نے آٹھ کے سکور پر آؤٹ کیا۔

چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن سٹوکس تھے جو 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انھیں بھی شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔ اس وکٹ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ سپنرز کی طرف سے لی گئی پہلی وکٹ تھی۔

ذوالفقار بابر نے جوس بٹلر کی وکٹ لی جو 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے اب تک وہاب ریاض اور شعیب ملک نے دو، دو جبکہ ذوالفقار بابر، عمران خان اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور شعیب ملک کی ڈبل سنچری اور اسد شفیق کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز آٹھ وکٹوں پر 523 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

اسی بارے میں