دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چار، ذوالفقار بابر نے تین، عمران خان نے دو اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 312 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

دبئی ٹیسٹ کا چوتھا دن

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ 2015: خصوصی ضمیمہ

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے چار، ذوالفقار بابر نے تین، عمران خان نے دو اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پیر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جانی بیرسٹو نے 130 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں پہلے معین علی صرف ایک رن بنا کر عمران خان کی گیند پر یونس خان کو کيچ دے بیٹھے، پھر کپتان الیسٹر کک یاسر شاہ کی ایک گیند کو سویپ کرتے ہوئے وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

یاسر شاہ نے دوسری اننگز میں اپنی تیسری وکٹ اس وقت حاصل کی جب انھوں نے بٹلر کو سات رنز پر آؤٹ کیا۔

جو روٹ 71 رنز بنا کر ذوالفقار بابر اور جانی بیرسٹو 22 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔

اس کے بعد بیل اور روٹ نے مل کر 102 رنز کی ایک عمدہ پارٹنرشپ بنائی۔ بیل 46 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی اننگز میں یونس خان کے 118 رنز، اسد شفیق کے 79 رنز اور مصباح الحق کے 87 رنز قابل ذکر ہیں۔ اسد شفیق کے آؤٹ ہوتے ہی کپتان مصباح الحق نے اننگز کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

اسی بارے میں