پاکستان چھ وکٹو ں سے جیت گیا، حفیظ کی شاندار سنچری

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پاکستان کی جیت میں اہم کردار محمد حفیظ نے ادا کیا، انھوں نے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

ابو ظہبی میں چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 217 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بلال آصف نے اننگز کا آغاز کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

یونس خان ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائر، ’یہ مناسب وقت ہے‘

ون ڈے سیریز، پاکستانی ٹیم کا نیا امتحان

انگلینڈ کی طرح پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف 12 رنز کے مجموعی سکور پر کپتان اظہر علی آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی ٹیم ابھی پہلے نقصان سے سنبھل ہی نہ سکی تھی کہ 15 رنز کے مجموعی سکور پر بلال آصف بھی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب اپنا آخری ایک روزہ میچ کھیلنے والے یونس خان صرف نو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

111 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب شعیب ملک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور بابر اعظم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ناقابلِ شکست 106 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز ویلیم نے تین اور معین علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انگلینڈ کے کپتان ائین مورگن نے 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اہم اننگز کھیلی

اس سے پہلے انگلینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اورصفر کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب جیسن روئے بغیر کوئی سکور کیے آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی ٹیم ابھی پہلے نقصان سے پوری طرح سنبھل نہ پائی تھی کہ سات رنز کے مجموعی سکور پر جو روٹ بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

14 رنز کے مجموعی سکور پر انگینڈ کی تیسری وکٹ بھی گر گئی۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے۔

انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 114 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان ائین مورگن 76 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز ٹیلر اور ائین مورگن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 133 رنز بنائے۔

صرف ایک سکور کے اضافے کے بعد انگلینڈ کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب جوز بٹلر ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

156 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی چھٹی جبکہ 161 رنز انگلینڈ کی ساتویں وکٹ اس وقت گری جب معین علی سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

180 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ گری اس وقت گری جب محمد عرفان نے عادل رشید کو آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے تین، انور علی اور شعیب ملک نے دو، دو جبکہ یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں