ابوظہبی میں انگلینڈ کی فتح، سیریز برابر

تصویر کے کاپی رائٹ gett
Image caption انگلینڈ کو ابتدائی کامیابیاں ڈیوڈ وِیلی نے دلوائیں

ابوظہبی میں انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کے لیے 284 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 188 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے۔

تازہ ترین سکور جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

پہلے ون ڈے کی تصویری جھلکیاں

چھ وکٹوں سے پاکستان کی جیت

طویل انتظار ختم

پاکستان نے اپنی اننگز آغاز کیا تو ابتدا سے ہی اسے مشکلات کا سامنا رہا اور یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔کپتان اظہر علی 22، شعیب ملک 13 اور محمد رضوان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے افتخار احمد پانچ اور بابر اعظم نے چار رنز سکور کیے جبکہ محمد حفیظ کوئی رن نہ بنا سکے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption پہلے ایک روزہ میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد دوسرے میچ میں انگلش اوپنرز نے بہتر بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ محمد عرفان اور افتخار احمد نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے سب سے زیادہ 109 رنز بنائے اور جیسن روائے کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز جوڑے۔

ایلکس ہیلز عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کرنے کے بعد افتخار احمد کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔

جیسن روائے اور جو روٹ نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔ جو روٹ 63 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ انگلش کپتان اوئن مورگن 29، اور بٹلر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پاکستان کو ابتدائی کامیابی وہاب ریاض نے جیسن روائے کو آؤٹ کر کے دلائی

انگلینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی جیسن روائے تھے جو 54 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے یونس خان کی جگہ محمد رضوان اور بلال آصف کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستان کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

اس سیریز میں پاکستان نے پانچ سال کے صبر آزما انتظار کے بعد انگلینڈ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری بار ون ڈے انٹرنیشنل میچ سنہ 2010 میں لارڈز میں جیتا تھا۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے موثر بولنگ اور شاندار فیلڈنگ کر کے انگلینڈ کو 49.4 اوورز میں 216 رنز پر آؤٹ کر دیا جس کے بعد محمد حفیظ کی سنچری نے اسے 44 ویں اوور میں جیت سے ہمکنار کر دیا۔

اسی بارے میں