دبئی ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ٹی 20 رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش

’زیادہ وقت نہیں بچا، پاکستان کو جتوانا چاہتا ہوں‘

سہیل تنویر ناٹ آؤٹ رہے اور انھوں نے 22 گیندوں میں 25 رنز سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے رفعت اللہ مہمند اور سرفراز احمد نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف آٹھ رنز کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو صرف ایک سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

20 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب محمد حفیظ سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی ٹیم ابھی پوری طرح سنھبل ہی نہ پائی تھی کہ رفعت اللہ مہمند 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کو چوتھا نقصان اس وقت ہوا جب محمد رضوان چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عمر اکمل جو اچھا کھیل رہے تھے 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی اگلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

صہیب مقصود 24 رنز سکور کر کے سٹمپ ہوئے۔

انور علی نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دو چھکے مارے لیکن ان کو پلنکٹ نے آؤٹ کیا۔ انور نے 14 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔

وہاب ریاضنے سہیل تنویر کے ساتھ مل کر تیز بیٹنگ شروع کی لیکن وہ 12 گیندوں میں 21 رنز سکور کر کے آؤٹ ہو گئے۔

عمران خان ٹیچ کی آخری گیند پر صفر پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹوپلی اور پلنکٹ نے تین تین، پیری نے دو وکٹیں اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جسین رؤئے تھے، وہ سہیل تنویر کی گیند پر نو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

18 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب ایلکس ہیلز آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکور میں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد معین علی بغیر کوئی سکور کیے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب مورگن اور جیمز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیموئل ویلیمز نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 جبکہ مورگن نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے دو جبکہ انور علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں