دوسرا ٹی 20 : پاکستان کو تین رنز سے شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انگلینڈ کے دونوں اوپنرز کو شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا

دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان کھیلے جانے والی تین ٹی 20 میچوں کے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک دلچسپ میچ کے بعد تین رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

چھ ٹی ٹوئنٹی کے بعد پہلی شکست، نہ بولر چلے نہ بیٹسمین

دبئی ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 28، شیعب ملک نے 26، محمد حفیظ نے 25، شاہد آفریدی نے 24 اور رفعت اللہ مہمند نے 23 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب پلنکٹ نے تین، ووکس اور عادل رشید نے دو دو جبکہ سٹیفن پیری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا

نگلینڈ کی جانب سے ونس نے 38 اور بٹلر نے 33 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے تین، انور علی نے دو جبکہ وہاب ریاض، شعیب ملک اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جمعرات کو دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے تھی۔

اسی بارے میں