فیفا کے سپانسرز کی جانب سے اصلاحات کے جائزے کا مطالبہ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption فیفا کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سپانسرز کے خیالات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے پانچ سپانسرز نے اس کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کو لکھے خط میں اصلاحات کی ’آزاد نگرانی‘ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ خط ایڈیڈاز، میک ڈونلڈز، کوکا کولا، ویزا اور ان یائزر بش انبو کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

فیفا کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ پانچ سپانسرز اصلاحات کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘

خط میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ آپ یعنی ایگزیکیٹیوکمیٹی کے ارکان اصلاحات کی اس فہرست پر ضرور غور کریں گے تاکہ فیفا کی گورننس کو مضبوط بنایا جا سکے۔‘

’شفافیت، احتساب، انسانی حقوق کی عزت کرنا، ایمانداری، قیادت، جنسی برابری فیفا کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔اصلاحات ان خصوصیات کے لیے راہ ہموار کر سکتی ہیں لیکن ثقافتی تبدیلی کی بھی ضرورت ہے۔‘

آغاز میں سپانسرز کو فیفا کی اصلاحاتی کمیٹی میں جگہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم بعد میں انھیں مشاورتی بورڈ میں نشستیں دینے کی پیشکش کی گئی جس کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔

فیفا کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سپانسرز کے خیالات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

فیفا کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے 26 فروری کو خصوصی اجلاس بلایا جائے گا اور اس وقت اصلاحاتی پیکج جسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر فرانسس کیرارڈ نے مرتب کیا ہے۔

اسی بارے میں