سیکس ٹیپ سکینڈل: ’میں کوئی کھیل نہیں کھیل رہا‘

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اگر کریم بینزیما پر یہ ثابت ہو گیا کہ وہ بلیک کرنے میں ملوث تھے تو انھیں پانچ سال کے لیے جیل ہو سکتی ہے

اطلاعات کے مطابق فرانسیسی فٹبال ٹیم کے لیے کھیلنے والے سٹرائیکر کریم بینزیما کا کہنا ہے کہ سیکس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے کے معاملے میں ان کا ملوث ہونا ’ایک بہت بڑی غلطی فہمی ہے۔‘

کریم بینزیما نے ایک فرانسیسی فٹبالر میتھیو ویلبینا کو مبینہ طور پر سکیس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے کی کوششوں سے متعلق ٹی وی چینل ’ٹی ایف1‘ کو ایک انٹرویو دیا جو جلد منظرِ عام پر آجائے گا۔

سیکس ٹیپ تنازعے میں کریم بینزیما کا کریئر خطرے میں

بلیک میلنگ کا مقدمہ، بینزیما کو تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم

اگر کریم بینزیما پر یہ ثابت ہو گیا کہ وہ بلیک میلنگ میں ملوث تھے تو انھیں پانچ سال کے لیے جیل ہو سکتی ہے۔

ٹی ایف 1 کو دیے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں کیمروں کے لیے نہیں کھیل رہا، میں کوئی کھیل نہیں کھیل رہا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption جس مقدمے میں کریم بینزیما سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے وہ ایک فرانسیسی فٹبالر میتھیو ویلبینا کو مبینہ طور پر سکیس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے کی کوششوں سے متعلق ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امید ہے اس کا بہتر اختتام ہوگا۔ ہم سب ٹھیک ہوں گے۔ہم سب یورو کپ جیتنے کے لیے فرانس کی ٹیم میں واپس آئیں گے۔‘

کریم بینزیما جنھیں اس وقت باقاعدہ تفتیش کا سامنا ہے نے اس بات پر زور دیا کہ ’میں یہاں اس لیے ہوں کیونکہ میں مخلص ہوں۔‘

گذشتہ ماہ ہونے والی سنوائی کے بعد ان کا بیان خفیہ طور پر سامنے آیا ہے جس میں بینزیما نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ انھوں نے ویلبینا کو وہ باتیں بتائیں جو سچ نہیں تھیں تاہم انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف ان کی مدد کر رہے تھے۔

فرانسیسی اخبار لا مونے کے مطابق کریم بینزیما نے تفتیش کرنے والے جج کو بتایا کہ ’یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ جو میں کر رہا تھا وہ صرف مدد تھی۔اس کا بلیک میل کرنے یا پیسوں کا مطالبہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ کہانی اس سال کے ابتدا میں شروع ہوئی تھی جب فرانس کے مڈ فیلڈر میتھیو ویلبینا کو معلوم ہوا تھا کہ ایک خاتون کے ساتھ ان کی بنائی گئی سیکس ویڈیو چوری ہو گئی ہے۔

اسی بارے میں