نئی دہلی ٹیسٹ میں بھی بھارت کا پلڑا بھاری

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption بھارت کو مجموعی طور پر 403 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں

نئی دہلی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنا لیے تھے۔

اس طرح اسے جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 403 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بھارت کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور ابتدائی دو وکٹیں آٹھ کے سکور پر گر گئیں۔ وجے چار اور روہت شرما بغیر کوئی رنز بنائے مورنی مورکل کا شکار بنے۔ اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شکھر دھون تھے جنھیں 21 کے انفرادی سکور پر مورکل نے ہی بولڈ کیا۔

بھارت کی چوتھی وکٹ 57 کے مجموعی سکور پر گری جب پجارا کو عمران طاہر نے بولڈ کر دیا، وہ 28 رنز بنا سکے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption مورنی مورکل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ابتدائی نقصان کے بعد وراٹ کوہلی اور ریہانے نے محتاط بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام پر کوہلی 83 اور ریہانے 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ بھارت کے اپنی پہلی اننگز میں 334 رنز بنائے تھے جس میں ریہانے کی شاندار سینچری بھی شامل تھی۔

چار میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ناگ پور میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست دے دی تھی۔

بنگلور میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا، جب کہ موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں