چیمپیئنز لیگ میں آرسنل اور بارسلونا جبکہ چیلسی اور سینٹ جرمین مدمقابل

تصویر کے کاپی رائٹ AP

چیمپیئنز لیگ کے آخری 16 ٹیموں کے ڈرا میں آرسنل کا مقابلہ بارسلونا سے ہو گا جبکہ چیلسی کا پیرس سینٹ جرمین کے مدمقابل ہو گی۔

یہ تیسری بار ہے کہ چیلسی اور سینٹ جرمین آمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے علاوہ مانچسٹر سٹی کا مقابلہ ڈائنامو کیف سے ہو گا۔

آخری 16 کے ڈرا کے مطابق دلچسپ ترین میچ روما بمقابلہ ریال میڈرڈ اور جوونٹس بمقابلہ بائرن میونخ ہو گا۔

چیمپیئنز لیگ کا پہلا دور 16 اور 17 اور 23 اور 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔

بارسلونا اور آرسنل 2006 میں بھی مدمقابل تھے جس میں بارسلونا دو ایک سے جیت گیا تھا۔ یہ میچ پیرس میں کھیلا گیا تھا اور اس میچ میں بارسلونا نے میچ کے آخری لمحات میں گول کیے تھے۔

پچھلے سیزن میں سینٹ جرمین نے چیلسی کو شکست دی تھی جبکہ چیلسی نے سینٹ جرمین کو اس سے پچھلے سیزن میں شکست دی تھی۔

2010-11 میں ڈائنامو کیف نے مانچسٹر سٹی کو ہرایا تھا۔ اس میچ میں مانچسٹر سٹی کے سٹرائیکر ماریو بالوٹیلی کو میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں