نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption نیوزی لینڈ کے کپتان مکلم نے جارحانہ انداز میں 23 گیند پر نصف سنچری مکمل کی

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نےسری لنکا کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کے ہدف کو 21 اوورز میں فقط تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ہیملٹن ٹیسٹ اور سیریز نیوزی لینڈ کے نام

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 122 رنز سے شکست دے دی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption راس ٹیلر اور ہنری نکولس نے مزید کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا

نیوزی لینڈ نے 21 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ اوپنر برینڈن میکلم اور مارٹن گپٹل نصف سنچری بناکر سری وردھنا کا شکار بنے۔انھوں نے بلترتیب 55 اور 79 رنز بنائے۔ لیتہم نے 18 رنز بنائے اور انھیں دلشان نے آؤٹ کیا۔

راس ٹیلر نے مجموعی سکور میں پانچ جبکہ ہنری نکولیس نے 23 رنز کا اضافہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان اور دھنکشا نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

سری لنکا کے آٹھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

سری لنکا کی جانب سے ملندا سری وردھنے نے سات چوکوں کی مدد سے 66 اور کولا سکیرا نے دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔

دونوں بیٹسمینوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 98 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چار، بریس ویل نے تین، مچل میکلنگھن نے دو جبکہ ایڈم فریسر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سنیچر کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں