ڈربن ٹیسٹ: براڈ کی عمدہ بولنگ، جنوبی افریقہ مشکل میں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption براڈ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ڈربن میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 303 کے جواب میں مزید 166 رنز درکار ہیں اور اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اتوار کو دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر 67 اور ٹیمبا بووما دس رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

تفصیلی سکور کارڈ

ڈربن ٹیسٹ: ابتدائی نقصان کے بعد انگلینڈ کی بہتر بیٹنگ

جنوبی افریقہ کا آغاز بھی انگلینڈ کی طرح کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا۔ اوپنر وین زیل بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ ہاشم آملہ بھی صرف سات رنز ہی بنا سکے۔

اس کے بعد ڈین ایلگر اور اے بی ڈیویلیئرز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 86 رنز بنائے۔ ڈیویلیئرز 49 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے براڈ نے تین اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ڈین ایلگر 67 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں

اس سے قبل انگلینڈ نے 179 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پوری ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کومپٹن 85، سٹوکس 21 اور بیرسٹو 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سٹوارٹ براڈ نے 33 گیندوں پر 33 رنز کی تیز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بہتر تین سو تک پہنچنے میں مدد فراہم کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سٹین اور مورکل چار، چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولر رہے۔

جمعے کو جب میچ کے پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ کی جانب سے نک کومپٹن 63 اور بین سٹوکس پانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔

انگلینڈ نے جب اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو صرف 49 رنز پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

کپتان ایلسٹر کک صفر، اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایلکس ہیلز دس اور جو روٹ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم بعد میں نک کومپٹن اور جیمز ٹیلر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی۔

اسی بارے میں