گپٹل کی جارحانہ بیٹنگ، سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption گپٹل نے 93 اور لیتھم نے 17 رنز کی اننگز کھیلی اور دونوں اوپنر آؤٹ نہیں ہوئے

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والےدوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نےمارٹن گپٹل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پیر کو کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں صرف 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

آغاز سے ہی سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چار اور مک کلینیگن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم نے 118 رنز کا ہدف باآسانی صرف 8.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ہی حاصل کر لیا۔

اوپنر مارٹن گپٹل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انھوں نے 30 گیندوں پر 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔

اس قبل کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 30 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں