میلبرن ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کی فتح

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption آسٹریلوی سپنر نیتھن لیون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

آسٹریلیا نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 177 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

میلبرن میں کھیل کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 460 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن اس کی پوری ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ دیکھنے کے لیے کلک کریں

دنیش رام دین اور جیسن ہولڈر کے علاوہ کوئی بھی ویسٹ انڈین بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

ان دونوں نے نصف سنچریاں بنائیں اور چھٹی وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔

آسٹریلیا کے لیے دوسری اننگز میں مچل مارش چار وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ نیتھن لیون نے تین، پیٹنسن نے دو جبکہ پیٹر سڈل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لیون کو میچ میں سات وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آسٹریلیا نے منگل کو گذشتہ دن کے سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز پر ہی اپنی دوسری اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اسے 459 رنز کی مجموعی سبقت ملی تھی۔

پہلی اننگز میں سنچریاں بنانے والے عثمان خواجہ اور سٹیون سمتھ نے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے لیے نصف سنچریاں بنائیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر سے سبقت حاصل ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 212 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں