سڈنی ٹیسٹ کے پہلے دن ویسٹ انڈیز کی چھ وکٹیں گرگئیں

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption براتھویٹ نے نصف سنچری سکور کی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ہیں۔

کھانے کے وقفے کے بعد کھیل بارش کی وجہ سے قدرے متاثر رہا۔ چائے کا وقفہ قبل از وقت لیا گیا اور 90 کے بجائے صرف 75 اوورز کا ہی کھیل ہو سکا۔ بارش آنے سے قبل ویسٹ انڈیز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تازہ سکور جاننے کے لیے کلک کریں

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر کریگ براتھویٹ نے 85 رنز بنائے اور نیتھن لیون کا شکار بنے۔

کھیل کے اختتام پر وکٹ کیپر رام دین 23 رنز اور کارلوس براتھویٹ 35 رنز پر کھیل رہے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے لیون نے دو جبکہ ہیزل وڈ، پیٹنسن اور اوکیف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ناتھن لیون نے دو وکٹیں حاصل کیں

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کی پہلی وکٹ صرف 13 رنز کے مجموعی سکور پرگر گئی پھر اوپنر کریگ براتھویٹ اور براوو کے درمیان اہم شراکت ہوئی لیکن براوو 33 رنز بناکر عثمان خواجہ کے ہاتھوں پیٹنسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

میرلن سیموئلز صرف چار رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور اسی کے ساتھ بارش آ گئی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل ہے۔

میلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میںآسٹریلیا نے 177 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایک اننگز اور 212 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں