الشباب کو فٹبال لیگ کھیلنے کی دعوت

تصویر کے کاپی رائٹ

صومالیہ کی فٹبال فیڈریشن نے ملک میں سرگرم اسلامی شدت پسند تنظیم الشباب کو قومی پریمئیر لیگ میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

صومالیہ کی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ عبدی کانی سید عرب، جنھیں گذشتہ ہفتے افریقہ کا سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا گیا تھا، نے بی بی سی کو بتایا کہ فیڈریشن الشباب کے خلاف نہیں ہے۔

صومالیہ کی تنظیم ’الشباب‘ کیا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ الشباب کے حامی پہلے ہی فٹبال میچوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

صومالیہ کے قومی ٹی وی نے گذشتہ مہینے صومالیہ فٹبال لیگ کا ایک میچ براہِ راست نشر کیا تھا۔

الشباب کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں فٹبال کھلاڑیوں کے لیے نیکروں کی بجائے پاجامے پہننے ضروری ہیں۔

عبدی کانی سید عرب کا کہنا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتِ حال خاصی بہتر ہو چکی ہے اور اب غیر ملکی فٹبال کھلاڑی صومالیہ پریمئیر لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسی بارے میں