دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی بنگلہ دیش فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption چار میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو دو صفر کی برتری حاصل ہے

کھلنا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 42 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا سکی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

زمبابوے کی جانب سے سیباندہ اور مسکذادہ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 50 رنز بنائے۔

اچھے آغاز کے باوجود زمبابوے کے دیگر بیٹسمین عمدہ کارکردگی نہ مظاہرہ نہ کر سکے اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔

زمبابوے کی جانب سے مسکذادہ نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 اور میلکم والر نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شبیر رحمان نے تین، مستفیظ الرحمان نے دو اور امین حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 جبکہ شبیر رحمان نے ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے مسکذادہ، موزر ربانی اور گریمی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

چار میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

کھلنا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں