انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ

بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے ذیشان ملک نے 29، محمد عمر نے 25 رنز سکور کیے۔

ان کے علاوہ حسن محسن نے 28 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغانستان کی پوری ٹیم 41.2 اوورز میں 126 رنز سکور کر کے آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے کریم جنت اور طارق ہی قابل ذکر بیٹنگ کر سکے۔

کریم جنت نے 32 گیندوں میں 27 رنز سکور کیے جبکہ طارق نے 76 گیندوں میں 53 رنز بنائے۔