آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کے ہاتھوں شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption روہت شرما نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی

میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کوشکست دے کر مختصر دورانیے کے میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

اس میچ میں بھارت نے روہت شرما اور ورات کھولی کی شاندار بلےبازی کی وجہ سے مجموعی طور پر 184 رن بنائے۔ جواباً آسٹریلیا نے بھی بڑے جارحانہ انداز سے بلے بازی شروع کی لیکن دسویں اوور کے بعد پہ در پہ کئی وکٹیں گرنے سےایک موقع پر 185 کا ہدف جو آسان نظر آ رہا تھا آسٹریلیا کی پہنچ سے دور ہو گیا۔ آسٹریلیا کے آٹھ کھلاڑی مقررہ اوور میں 157 رنز بنا سکے۔

آسٹریلیا کی طرف سے مچل مارش اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔ فنچ نے جارحانہ انداز اختیار کیا جبکہ مارش سنبھل کر کھیلتے رہے۔

ایرون فنچ نے صرف 32 گیندوں پر 61 رن مکمل کر کے اپنی نصف سنچری بنائی جبکہ دوسری طرف مارش نے قدر محتاط انداز میں 22 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

دسویں اوور میں شیکھر دھون نے اشون کی گیند پر فنچ کا ایک آسان کیچ چھوڑ دیا۔ لیکن ایک گیند بعد ہی مارش کا کیچ باونڈری لائن پر پکڑا گیا۔ مارش 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جیسے وکٹیں گرنے کی بارش ہو گئی۔

دوسرے نمبر پر لئن کھیلنے آئے لیکن وہ ایک اونچا ساٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کا کیچ دھونی نے پانڈیہ کی گیند پر لیا۔ اس کے بعد آؤٹ میکس ویل بھی سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ متواتر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم مشکل میں نظر آنے لگی۔ اس صورت حال میں واٹسن میدان میں اترے اور ایک چوکے سے اپنا کھاتہ کھولا۔

واٹسن بھی زیادہ دیر نہ جم سکے اور 15 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ فنچ 48 گیندوں پر 74 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 137 رن پر گری جب فلکنر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت تک کیچ آسٹریلیا کے ہاتھ سے نکل چکا تھا۔

جمعے کو آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو بھارتی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ 20 اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا ڈالے۔

بھارت کے لیے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز شروع کی اور دونوں نے وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروکس کھیلے۔

ان دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے ٹیم کو 97 رنز کا آغاز فراہم کیا اور اس شراکت کا خاتمہ گلین میکسویل نے شیکھر کو آؤٹ کر کے کیا۔

انھوں نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

روہت شرما نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔ وہ 60 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ ap
Image caption شیکھر دھون اور روہت شرما نے پہلی وکٹ کے لیے بھارتی ٹیم کو 97 رنز کا آغاز فراہم کیا

اس کے بعد ویراٹ کوہلی اور کپتان دھونی نے تیسری وکٹ کے لیے تین اوورز میں 38 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران کوہلی نے 29 گیندوں پر نصف سنچری بھی مکمل کی۔

اس میچ کے لیے آسٹریلیا نے تین کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا ہے جن میں اینڈریو ٹائی اور سکاٹ بولینڈ کے علاوہ ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کے تجربہ کار سپنر نیتھن لیون شامل ہیں۔

پانچ برس کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں واپسی کرنے والے شان ٹیٹ اس میچ کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

بھارت کو فی الوقت تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بھارت نے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 37 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

اسی بارے میں