عامر کی ہیٹ ٹرک، لاہور قلندرز کو شکست

تصویر کے کاپی رائٹ PCB
Image caption کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے شکیب الحسن اور لنڈل سمنز کی نصف سنچریوں کی بدولت لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کنگز نے 126 رنز کا ہدف 15.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

شکیب الحسن اور لنڈل سمنز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 109 رنز بنائے۔شکیب الحسن 35 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

تفصیلی سکور کارڈ

جبکہ لنڈل سمنز نے 46 گیندوں پر دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ضیا الحق، ظفر گوہر اور ڈیلپورٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان سپر لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔

اس قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کرس گیل اور اظہر علی نے اننگز کا آغاز کیا تو کرس گیل پہلے ہی اوور میں چھ رنز بنا کر شعیب ملک کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے تین، شعیب ملک، شکیب الحسن، سہیل تنویر اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کرس گیل، اظہر علی، ڈیلپورٹ، صہیب مقصود، محمد رضوان، ڈوائن براوو، نوید یاسین، کیون کوپر، ظفر گوہر، ذوہیب خان اور ضیا الحق پر مشتمل ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی

جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں نعمان انور، لینڈل سمنز، جیمز ونس، شعیب ملک، شکیب الحسن، روی بوپارا، عماد وسیم، افتخار احمد، سہیل تنوویر، سیف اللہ بنگش، اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔

گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 129 رنز کا ہدف 16 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

لوک رائٹ نےشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر چار چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 86 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ان کا ساتھ دینے والے بیٹسمین محمد نواز نے 22 رنز بنائے۔

محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں