واٹسن سب سے قیمتی، گپٹل اور فنچ کو خریدار نہ ملا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP. GETTY
Image caption اس بار کی نیلامی میں واٹسن، یوراج اور کرس مورس کو سب سے زیادہ قیمتیں ملیں

بھارت کے شہر بنگلور میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی نیلامی میں رائل چیلنجرز بنگلور نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر شین واٹسن کو ساڑھے نو کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

پچھلی بار سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کھلاڑی یوراج سنگھ کو اس بار سات کروڑ روپے ہی مل پائے۔ انھیں سن رائزر حیدرآباد نے خریدا۔

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کرس مورس کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے سات کروڑ روپے میں خریدا۔

آسٹریلیا کے اوپنر ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے بیٹسمین مارٹن گپٹل میں کسی ٹیم نے دلچسپی نہیں دکھائی۔

بھارت کے بیٹسمین چتیشور پجارا اور ایس بدری ناتھ، سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور آسٹریلیا کے جارج بیلی کو بھی کوئی خریدار نہیں مل سکا۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption ان کھلاڑیوں پر بہت سی ٹیموں کی نظر تھی

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر آشیش نہرا کو سنرائزر حیدرآباد نے ساڑھے پانچ کروڑ میں خریدا۔

انگلینڈ کے معروف بیٹسمین کیون پیٹرسن کو پونے کی ٹیم نے ساڑھے تین کروڑ روپے میں خریدا۔ پیٹرسن کو پچھلی بار حیدر آباد نے خریدا تھا لیکن انھوں نے ایک بھی میچ نہیں کھلایا تھا۔

بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما کو پونے کی ٹیم نے 3.8 کروڑ روپے میں خریدا۔

گجرات لائنز نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈیون سمتھ کے لیے 2.3 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور ان کی خدمات حاصل کیں۔

پچھلی بار ساڑھے دس کروڑ روپے میں فروخت ہونے والے دنیش کارتک کو اس بار 2.3 کروڑ روپے ہی مل پائے۔ انھیں گجرات لائنز نے خریدا۔

بھارتی آل راؤنڈر سٹورٹ بنی کو رائل چیلنجرز بنگلور نے دو کروڑ روپے میں خریدا۔

اس سے قبل ممبئی میں ہونے والی نیلامی میں اہم کھلاڑیوں کو خریدا جا چکا تھا اور باقی ڈرافٹ کھلاڑیوں کو بنگلور کی نیلامی میں خریدا گيا۔

اسی بارے میں