پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 8 وکٹوں سے جیت

تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption کوئٹہ گلیڈی ایٹر اپنا پہلا میچ جیت چکے ہیں

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوررز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 17.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔

تازہ ترین سکور کے لیے کلک کریں

لیوک رائٹ 47 کے انفرادی سکور پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے انھوں نے 71 رنز بنائے۔

احمد شہزاد کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ ان کے بارے میں حالیہ بین الاقوامی میچوں میں مایوس کن کارکردگی کے باعث قومی ٹیم سے نکالے جانے کی باتیں ہو رہی تھیں اس اچھی اننگ کے بعد ایک بار پھر سلیکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا۔

کے پی پیٹرسن29 اور سرفراز احمد 2 نے رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے بولرز جو پہلے میچ میں دھواں دار بولنگ کے باعث کامیاب ہوئے اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کو ہلانے میں ناکام رہے۔ پہلے میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے محمد عامر بھی تین اوورز میں 20 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

اس سے پہلے کوئٹہ کی جانب سے ایل جے رائٹ اوراحمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اعتماد سے کریز پر کھیلتے ٹیم کا سکور 92 رنز تک پہنچا دیا جب لیوک رائٹ آؤٹ ہو گئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جے ایم وینسے نے 30، شعیب ملک نے 37 اور آر ایس بوپارا نے 47 رنز بنائے۔

کوئٹہ کے بولرز انور علی اور اور محمد نبی نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز کے دو کھلاڑی شعیب ملک اور عماد وسیم رن آؤٹ کیے گئے۔

عمر گل کوئٹہ کی ٹیم کے لیے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنھوں نے چار اوورز میں 40 رن دیے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں کر سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ دوسری کامیابی جبکہ کراچی کنگز کی پہلی شکست ہے۔ وہ اپنا پہلا میچ لاہور کی ٹیم جیتی تھی۔

اسی بارے میں