پاکستان نے بھارت کو ہاکی میں ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption پاکستان کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول اویس الرحمان نے کیا

پاکستان نے 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے مقابلوں کے فائنل میں بھارت کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے۔

یہ جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے مردوں کے مقابلوں میں پاکستان کا مسلسل تیسرا طلائی تمغہ ہے۔

گوہاٹی میں جمعے کی شب کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں اویس الرحمان نے کیا۔

دوسرے ہاف میں بھارت کی جانب سے میچ برابر کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن پاکستان کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کے عمدہ کھیل کی وجہ سے انھیں کامیابی نہ مل سکی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption اس فتح کے نتیجے میں ان کھیلوں میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے

پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی اور فائنل سے قبل ابتدائی مرحلے میں بھی اس نے بھارت کو شکست دی تھی۔

اس فتح کے نتیجے میں ان کھیلوں میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جبکہ اس کے علاوہ اس نے چاندی کے 23 اور کانسی کے 43 تمغے جیتے ہیں۔

بھارت مجموعی طور پر 249 تمغوں کے ساتھ ان کھیلوں میں پہلے نمبر پر ہیں جن میں سونے کے 146، چاندی کے 80 اور کانسی کے 23 تمغے شامل ہیں۔

اسی بارے میں